کبھی سوچتے ہو؟
|

کبھی سوچتے ہو؟

کبھی سوچتے ہو؟
تم جنگ میں کس کو جیتتے ہو
اُس دھرتی کو جو ماں بھی ہے؟
تم جنگ میں کس کو ہارتے ہو
اُس دھرتی کو جو ماں بھی ہے؟
کبھی سوچتے ہو؟
تم جانتے ہو:
جب جنگ کا نعرہ لگتا ہے
تو کتنی عورتیں ہوتی ہیں
جو جنگ کو بیٹے دیتی ہیں؟
تم جانتے ہو :
جب جنگ کا نعرہ لگتا ہے
تو کتنی عورتیں ہوتی ہیں
جو جنگ کو بھائی دیتی ہیں
تم جانتے ہو
جب جنگ کا نعرہ لگتا ہے
تو کتنی عورتیں ہوتی ہیں
جو جنگ کو شوہر دیتی ہیں
کبھی سوچتے ہو:
کہ جنگ کا خاتمہ ہونے پر
جب بیٹے نہیں پلٹتے ہیں
جب بھائی واپس نہ آئیں
اور سو زخموں میں لپٹی ہوئی
جب شوہر وں کی چیزیں آئیں
تب ماؤں ، بہنوں، بیویوں پر کیا بیتتی ہے
اُن کی جو زندگیاں بچتی ہیں
وہ کیسے کیسےکٹتی ہیں؟
کبھی سوچتے ہو؟
کبھی جاننے کی کوشش کرنا
تم جنگ میں جس کو جیتو گے
وہ ماں ہو گی
تم جنگ میں جس کو ہارو گے
ماں ہو گی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *