Works as senior consultant Gynecologists at MOH , Oman .
Before she served in Pakistan rural and urban areas for 18 years .
She has published 6 books .
She writes about social issues on Hum sub , Dawn and DW .
She writes poetry in Punjabi and gets published in Puncham Punjabi magazine .
Her literary Critique is published in Swera.
Similar Posts
اچھا ڈاکٹر کون؟
حق بات یہ ہے کہ وقت اور کام کے دام وصول کرنا سب کا حق۔ سو سمجھ لیں کہ سامنے بیٹھا مسیحا محض مسیحا نہیں، اپنا وقت اور علم فروخت کرنے بیٹھا ہے۔ یہ تو ہوئی ڈاکٹر برادری کے ساتھ بھائی چارے والی بات۔ مگر ہمارا دل چونکہ آپ کے ساتھ دھڑکتا ہے سو ہم کہیں گے بغیر لگی لپٹی رکھے بنا کہ مریض لٹ جاتا ہے جب دکاندار وقت کی پوری قیمت وصول کرنے کے ساتھ ناجائز منافع بھی کمانا چاہے۔
نہ جانے، کوئی نہ جانے؟
ساتھ کھڑی نرس اگر پشپا ہو تو راجیش کھنہ کی یاد تو آئے گی نا۔ جب وہ اپنی ہیروئن کو انتہائی رومانوی انداز اور گہری آواز میں مخاطب کرتے ہوئے کہتا پشپا، تو ہال میں بیٹھی فلم دیکھنے والی سب پشپاؤں کا دل تو دھڑکنا بھول جاتا ہو گانا۔ یہی سوچ کر دل لگی پر من اتر آتا ہے، آواز کو گہری بناتے ہوئے کہتی ہوں، پشپا ذرا قینچی تو پکڑانا جس سے وہ بے اختیار شرما جاتی ہے، جانتے ہوئے بھی کہ وہ کہیں نہیں ہے یہ اس کی آواز کی پرچھائیں ہے۔
!دائی طاہرہ کی ایک رات
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ساری رات فون بجتا ہے لیکن جانے کی نوبت نہیں آتی۔ کیفیت سن کے ہی مسئلہ حل۔ فون کی پہلی گھنٹی پہ ہم اس قدر الرٹ سنائی دیتے ہیں کہ فون کرنے والی پوچھتی ہے کیا آپ جاگ رہی تھیں؟ کیا بتائیں کہ نیند آئے بھی تو ایک آنکھ سوتی ہے دوسری جاگتی ہے۔
چھاتی کا سرطان کیا ہے اور اس سے بچنا کیا ممکن ہے؟
چھاتی کے سرطان کی شرح عورتوں میں پائے جانے والے تمام سرطانوں میں سب سے بلند ہے اور اس کا تناسب پچیس فیصد تک پایا گیا ہے۔ یہاں ایک اور بات سمجھ لیجیے کہ چھاتی کا سرطان مردوں میں بھی پایا جاسکتا ہے اگرچہ اس کی شرح تناسب عورتوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
بچہ ہے یا شادی چلانے کا انجن؟
جب تیسرے ماہ ہی ساس نے پوچھنا شروع کر دیا کچھ ہوا کہ نہیں؟ ہا ہائے پھر ماہواری آ گئی تو پھر کیا کرو گی؟ پانچ مہینے بعد ڈاکٹر کے کٹہرے میں لے جا کر پھینکیں گے تمہیں، ہزار قسم کے ٹیسٹ اور گولیاں۔ سات مہینے بعد بانجھ ہونے کا لیبل کہیں نہیں گیا۔ سال ختم نہیں ہو گا کہ ساس دوسری شادی کروانے چل پڑیں گی اپنے لاڈلے سپوت کی۔ وارث کی تلاش اور نہ جانے کیا کیا؟
!الفاظ، زبان، اعضا، شرم و حیا، فحاشی اور غیرت و مردانگی
ان اعضا کے ناموں کا استعمال جو کچھ کے لیے شہوت انگیز، کچھ کے لیے منہ سے نہ صرف گرتی رال بلکہ ہر جسم کو محض جنسی آلہ سمجھ کر ”گل افشانی“ کا سبب بھی بن سکتا ہے لیکن اگر مذکورہ حال میں ان اعضا کی ایک جھلک انہیں دکھا دی جائے تو؟ کیا ان مٹی ہوتے جسموں سے بھی وہ اسی طرح حظ اٹھائیں گے؟