اکلیمپسیا جو حاملہ عورت کو موت کے منہ میں بھی لے جاسکتا ہے
یہ گنگارام اسپتال کا لیبر روم تھا۔ ہم فائنل ائر میں پڑھتے تھے اور گائنی ڈیوٹی پر معمور تھے۔ ہمارے ساتھ پڑھنے والی زیادہ تر لڑکیوں کو نہ تو گاؤں کی زندگی کا علم تھا اور نہ ہی گاؤں کے آس پاس بنے قصبات کی مشکلات کا اندازہ تھا۔ اتفاق سے ہم گاؤں اور قصبات کی حالت سے نہ صرف واقف تھے بلکہ شاید ان سب مشکلات کو سمجھتے بھی تھے۔ امی ابا کا گاؤں سے تعلق رکھنا اور گاؤں والوں کا علاج کے لیے شہر کے اسپتال پہنچنا حافظے میں محفوظ تھا۔