!حوصلہ کر حوصلہ
رات بین کر رہی ہے ۔ درخت سسکیاں لیتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دعا کر رہے ہیں __ ایک رات کے لیے ہمیں چلنے پھرنے کی طاقت بخش دے کہ ہم اس لڑکی کے باپ بھائیوں پر گر سکیں ۔
رات بین کر رہی ہے ۔ درخت سسکیاں لیتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دعا کر رہے ہیں __ ایک رات کے لیے ہمیں چلنے پھرنے کی طاقت بخش دے کہ ہم اس لڑکی کے باپ بھائیوں پر گر سکیں ۔
(انگریزی سے ترجمہ )
بیرونی زخم ؛
گہرا نیل ماتھے کے دائیں طرف، دونوں آنکھوں اور ناک کے گرد
چھاتی کے دائیں حصے میں ایک سرخ و سیاہ مائل نیل، 3 * 2 سینٹی میٹر
پشت کے درمیانی حصے پہ اوپر کی طرف، سرخی مائل سیاہ نیل، 5 * 2 سینٹی میٹر
پشت کے درمیانی حصے پہ نیچے کے طرف، سرخی مائل سیاہ نیل، 6 * 2 سینٹی میٹر
جنگ ہو یا آزادی، دشمن کو مزا چکھانا ہو یا فتح کا جشن، مغرب ہو یا مشرق، قرون اولی ہو یا وسطی، قدیم روایات ہوں یا جدیدیت، مرد کی وحشت عورت کو تار تار کرنے میں ہی پناہ ڈھونڈتی ہے۔