!ماہواری کی ناہمواری; تالا کنڈا سب ٹھیک ہے
یہ جاننا دلچسپی کا امر ہے کہ تخلیق کے ابتدائی مراحل میں نطفے کے جنسی اعضاء ایک جیسے ہوتے ہیں بھلے کروموسومز یہ فیصلہ کر چکے ہوں کہ دنیا میں آنے والا مرد ہو گا کہ عورت!
ایک بنیادی عضو جنیٹک کوڈنگ اور ہارمونز کے اثرات کے تحت مختلف مراحل سے گزرتا ہوا وہ بناتا ہے جو کسی کو عورت کی شناخت بخشتا ہے، کسی کو مرد اور کسی کو وہ، جس کو معاشرہ قبول ہی نہیں کرتا۔