مرد کی دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کیاکرے؟

مرد کی دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی  کیاکرے؟ 

اب مڑ کر دیکھتے ہیں تو علم ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود عورت سے متعلقہ امور میں ہم سب کورے تھے ۔ڈاکٹروں کے علاوہ ان معلومات کی رسائی کسی کی نہیں تھی۔ انٹر نیٹ اور سمارٹ فون تو تھا نہیں کہ گوگل کرو اور کچھ نہ کچھ جان لو __ بہر کیف انہوں نے بھینس کے سامنے بین بجا دی کہ ٹانکے ٹوٹ گئے تو بھینس نے بھی سر جھکا کے مان لیا کہ شاید یہی ہوتاہو گا ۔ معلومات میں یہ اضافہ ضرور ہوا کہ بچی صحت مند تھی سو اوزاروں سے نکالنا پڑا تھا ۔
ہوتا ہو گا کچھ یونہی … لڑکی نے کندھے اچکا دیے ۔