چونا منڈی کا انو اور بلال گنج کا سانی
سانی اور انو، 1944 میں دوستی کے رشتے میں بندھے، جب دونوں نے سنٹرل ماڈل سکول سے اپنےتعلیمی سفر کا آغاز کیا۔ ہم 1949 تک سکول میں اکھٹے تھے اور ہمارے دوسرے دوستوں میں لئیق احمد (مشہور کمپیئر)، محمد زبیر ( ڈاکٹر زبیر کارڈیالوجسٹ)، سہیل ہاشمی ( شعیب ہاشمی کے بڑے بھائی)، لیاقت گل (سلمی آغا کے والد) اور نثار صوفی (صوفی تبسم کے بیٹے) شامل تھے