مجھے ڈپریشن ہے
جسم بیمار ہو سکتا ہے مگر ذہن / دماغ نہیں۔
جسم کے کسی حصے میں اگر تکلیف ہو تو وہ بیماری ہے اور اس کی وجوہات بھی موجود ہیں۔ ان کا علاج دواؤں، پرہیز ، ورزش کے ساتھ ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہونا چاہئیے کہ جسم کا وہ نظام واقعی بگڑ گیا ہے۔
لیکن دماغ / ذہن کے کسی حصے میں اگر تکلیف ہے تو نہ تو بیماری ہے، نہ اس نظام میں کوئی گڑبڑ ہو سکتی ہے، اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا تو کجا بات بھی نہیں ہونی چاہئے۔